تربت: غیر قانونی اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

کوئٹہ (جانوڈاٹ پی کے) بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں سکیورٹی فورسز نے اسلحہ سمگلنگ کے نیٹ ورک پر کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں غیر قانونی اسلحہ ضبط کر لیا۔

ایم 8 شاہراہ سمی ناکے پر مشتبہ پک اَپ کی تلاشی کے دوران سکیورٹی فورسز نے گاڑی سے 400 پستول اور 340 میگزین برآمد کیے۔ کارروائی کے دوران گاڑی کے ساتھ مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت احسن اللہ ولد میر باز خان، ساکن پشاور کے طور پر ہوئی۔

سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ملکی امن و امان کے قیام اور شرپسند عناصر کے خاتمے کے عزم کے تحت کی گئی ہے۔ فورسز نے یقین دلایا کہ اس طرح کے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ بلوچستان میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button