وزیر آباد:بدنام زمانہ منشیات فروش’’محسنو چنگڑ‘‘ پولیس مقابلے میں ہلاک

وزیرآباد(جانو ڈاٹ پی کے)مبینہ پولیس مقابلہ میں نواحی گاؤں لنگیانوالی میں کچھ روز قبل ایک شخص کو قتل اور تین کو زخمی کرنے والا ملزم پولیس ٹیم کے ساتھ مبینہ مقابلہ میں ہلاک نعش سول اسپتال وزیرآباد منتقل ۔وزیرآباد کے نواحی علاقہ لنگیانوالی میں کچھ روز قبل دوکان پر بیٹھے ہوے شہری جمیل احمد کو گولیاں مار کر قتل کرنے والا بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم محسن رضا المعروف محسنو چنگڑ پولیس ٹیم کی جانب سے آلہ قتل کی برآمدگی کے لیے جاتے ہوے ملزم کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا اور ملزم کو چھڑوانے کی کوشش کی دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ رکی تو سرچ آپریشن کے دوران دیکھا گیا کہ ملزم محسن کو اسکے تین حملہ آور ساتھیوں نے چھڑوانے کی کوشش میں زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے مارا گیا پولیس ٹیم نے ملزم محسن کے تین نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جب کہ نعش کو سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button