’’نشئی‘‘نے فائرنگ کردی،ایک شہری جاں بحق،3زخمی

وزیرآباد(نامہ نگار)منشیات کے عادی مجرم کی گاؤں کے چوراہے میں دکان پر بیٹھے افراد پر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق تین افراد زخمی ہوگئے،ملزم کی گولیوں سے اسکا سگا بھائی بھی شدید زخمی ہو گیا۔

وزیرآباد کے علاقہ لنگیانوالی میں افسوسناک واقع میں منشیات کے عادی مجرم نے گاؤں میں دوکان پر بیٹھے افراد پر فائرنگ کر دی واقعہ میں لنگیانوالی کا رہائشی 60 سالہ جمیل احمد جاں بحق جبکہ اسکا بھتیجا اعجاز محلہ دار ابوبکر اور ملزم کا سگا بھائی آفتاب زخمی ہو گئے پولیس تھانہ صدر نے واقع کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا مقتول کی نعش اور زخمیوں کو سول ہسپتا ل وزیرآباد منتقل کر دیا۔شدید زخمیوں میں ملزم محسن کا سگا بھائی آفتاب بھی شامل ہے جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر دیگر زخمیوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے قاتل ملزم محسن تین روز قبل جیل سے رہا ہو کر واپس آیا تھا اور ملزم محسن کو شبہ تھا کہ مقتول جمیل اور اسکے بھائی آفتاب نے اسکے خلاف پولیس کو شکایت کی تھی جس کی وجہ سے اسے جیل کاٹنا پڑی ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس تھانہ صدر تحقیقات میں مصروف ہے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ منشیات کے عادی افراد نے گاؤں لنگیانوالی اور لنگیانوالی موڑ سے ملحق علاقوں کو منشیات کے وسیع تر کاروبار کے لیے مرکز بنا رکھا ہے منشیات فروشی عام ہے نوجوانوں کو آئس پر لگا کر منشیات فروش نسلیں تباہ کر رہے ہیں مقامی پولیس نے علاقہ سے چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے آئس پینے والے نوجوان آئے روز لڑائی جھگڑوں میں مشغول نظر آتے ہیں اہل علاقہ نے سی پی او گوجرانوالہ سے صورتحال پر نوٹس لینے اور منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button