وزیرآباد سرکل 2025: 47 قتل، 8 جرائم پیشہ عناصر ہلاک، 6871 روڈ حادثات، منشیات و بھتہ خوروں کیلئے سخت سال رہا

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) سال 2025 سرکل وزیرآباد میں 47 افراد قتل،7 پولیس مقابلوں میں 8 جرائم پیشہ عناصر صفحہ ہستی سے مٹ گئے پتنگ بازی کے 40 مقدمات درج ہوے حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 15 جبکہ روڈ پر حادثات کے 6871 کیس اسپتال میں رپورٹ ہوے خودکشی کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 7 اور ڈکیتی و راہزنی کی دفعات 395 کے 6 مقدمات جبکہ 392 کے 1037 مقدمات درج کیے گئے۔وزیرآباد سرکل میں سال 2025 میں جرائم کی شرح کے اعداد و شمار میں قتل کے 47 واقعات رپورٹ ہوے 7 پولیس مقابلوں میں 8 جرائم پیشہ عناصر مارے گئے منشیات اور بھتہ خوروں سمیت سنگین جرائم کے حامل افراد کے لیے سال 2025 سخت ترین سال ثابت ہوا کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مقابلہ جات میں جرائم پیشہ عناصر صفحہ ہستی سے مٹ گئے جبکہ کئی ایک ٹانگوں اور جسمانی اعضاء سے محروم ہو گئے سی سی ڈی پولیس کے ساتھ مقابلوں میں منشیات فروشوں اور دوران ڈکیتی قتل،خواتین کی عصمت دری کا ارتکاب و خواتین سے چھیڑ خوانی کرنے والے مجرموں کے لیے سال 2025 انتہائی خطرناک رہا کئی ایک جرائم پیشہ عناصر مارے گئے جبکہ کئی ایک ملزمان کے نیفے میں پستول چل گئے سرکل میں درج ہونے والے مقدمات میں بجرم 302 ت پ 47،بجرم 395 ت پ:06، بجرم 324 ت پ:60،بجرم 392 ت پ:1037،بجرم 377 ت پ:05،بجرم 376 ت پ:82، بجرم 365 ت پ:121،بجرم 381A ت پ:1212،بجرم 380 ت پ:1248،بجرم 379 ت پ:1338،کائیٹ فلائنگ ٹوٹل کرائم سرکل وزیرآباد سال 2025، تھانہ صدر وزیرآباد:08،تھانہ سٹی وزیرآباد:14،تھانہ علی پور چھٹہ:07،تھانہ گکھڑ منڈی:09،تھانہ سوہدرہ:01،تھانہ احمد نگر چھٹہ:01 مقدمات درج ہوے سول اسپتال وزیرآباد میں روڈ پر حادثات کے 6871 افراد لائے گئے جن میں سے 5 کی اموات ہو گئی سی سی ڈی اور پنجاب پولیس کی مجموعی کارکردگی و جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کو شہریوں نے سراہا اور حکومتی اقدامات کی تعریف کی ہے۔

 

مزید خبریں

Back to top button