اخلاق حیدر چٹھہ ایڈووکیٹ کاامیدوار برائے صدر عمران عصمت اوروقار احمد رندھاوا کے اعزاز میں ظہرانہ

وزیرآباد(جانو ڈاٹ پی کے)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کے سلسلہ میں معروف قانون دان ایڈووکیٹ اخلاق حیدر چٹھہ نے امیدوار برائے صدر عمران عصمت چوہدری اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری وقار احمد رندھاوا کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا اور ان کے گروپ کی جانب سے عمران عصمت اور ان کے پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔اس موقع پر ممتاز احمد چٹھہ اخلاق حیدر چٹھہ ایڈووکیٹ،سابق صدر بار چوہدری مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ،بوہدری اعجاز پرویا ایڈووکیٹ،عدیل سیف چٹھہ ایڈووکیٹ،مزمل ثناء اللہ بلوچ،اعجاز احمد اور خرم ریاض سمیت دیگر وکلاء اور معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔امیدوار برائے صدر عمران عصمت چوہدری ایڈووکیٹ نے خطاب میں کہا کہ وہ اخلاق حیدر چٹھہ ایڈووکیٹ اور انکے ساتھیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری بھرپور حمایت کی اور ہمارے دست بازو بنے انہوں نے کہا کہ جیت کر بار ایسوسی ایشن کی مزید بہتری اور وکلاء کے فلاح کے لیے کام کریں گے۔اس موقع پر میزبان اخلاق حیدر چٹھہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ دس جنوری کو اپنے بھائی عمران عصمت چوہدری ایڈووکیٹ کی جیت کا جشن منائیں گے اور بار ایسوسی ایشن اور وکلاء کی بہتری کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button