وزیرآباد: اسسٹنٹ کمشنر کا سلاٹر ہاؤس پر رات گئے چھاپہ، مضر صحت گوشت ضبط کر کے تلف

وزیرآباد(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کا رات گئے خفیہ اطلاع پر سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ فوری کارروائی کرتے ہوئے غیر صحت بخش اور غیر معیاری گوشت ضبط کر کے بعد ازاں اسے تلف کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیر زادہ نے رات گئے خفیہ اطلاع پر مذبحہ خانہ پر چھاپہ مار کر مضر صحت گوشت کو قبضہ میں لے لیا اور اسے ڈاکٹر سے باقاعدہ چیک کروایا گیا تو ڈاکٹرز کے مطابق گوشت مضر صحت تھا جس کو بعد ازاں تلف کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ انسانی صحت کے ساتھ کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے ہمارے لیے انسانی جانوں اور صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہے انہوں نے معاملہ کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button