وزیر آباد میں’’عطائیوں‘‘کیخلاف آپریشن

وزیرآباد(نامہ نگار)شہر اور گردونواح میں عطائیت کیخلاف کاروائیاں جاری،متعدد کلینکس سیل کر دیے گئے۔
وزیرآباد کے مختلف علاقوں میں عطائیت کے خلاف ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حماد چیمہ نے کاروائیاں کی ہیں جن میں متعدد کلینکس کو سیل کر دیا گیا ہے اور ان کے کیسیز پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ساتھ ساتھ بجھوائے جا رہے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر حماد چیمہ نے کہا کہ انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والے عطائیوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی ان کی دوکانوں کو سیل کر کے ان کے کیسز پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھیج رہے ہیں۔



