وزیر آباد:ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ کا سول ہسپتال سمیت مختلف مقامات کا دورہ

وزیرآباد(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے سول ہسپتال وزیرآباد،ڈی پی ایس سکول،میونسپل کمیٹی آفس،گورنمنٹ پرائمری سکول کا دورہ کیا.

اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلدار وڑائچ،ایم ایس ڈاکٹر نعیم اللہ گھمن،پرنسپل مس انعم سعید ودیگر ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ہسپتال میں وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کی تیمارداری کی ہسپتال مسائل بارے دریافت کیا جس پر مریضوں نے ہسپتال میں دستیاب سہولتوں کو اطمینان بخش قرار دیا

نوید احمد نے ایم ایس سول ہسپتال اور انتظامی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔ڈپٹی کمشنر نے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور بروقت صحت کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میں پرنسپل مس انعم سعید کے ہمراہ شجر کاری مہم کا پودا لگا کر افتتاح،شہر میں تجاوزات کے خاتمے اور وزیرآباد ماڈل بازار کے منصوبے پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا کہنا تھا کہ وزیرآباد ماڈل بازار کا جامع پلان وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تیار کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button