جنگ بندی کا سہرا پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کے سر ہے،معین خان وٹو

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر آبپاشی میاں محمد معین خان وٹو نے اپنے بیان میں کہا ایران امریکہ میں جنگ بندی کرانے کا سہرا پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کے سر ہے جنہوں عالمی سفارتکاری میں نئی مثال قائم کردی.دنیا بھر کے سربراہان امن استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں اور کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے صرف ایک ٹویٹ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی معاشی بہتری اور عالمی امن کیلئے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف، نائب وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، جنکی مشترکہ قیادت، غیر معمولی بصیرت مؤثر سفارتکاری نے ایک ممکنہ عالمی بحران کو ٹالنے میں کلیدی کردار ادا کیاامریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کی راہ ہموار ہونا بڑی سفارتی کامیابی ہے اس کے اثرات عالمی سطح پر نمایاں طور پر سامنے آئے ہیں تاریخی پیش رفت کے نتیجے میں ہی عالمی منڈیوں میں نمایاں استحکام آیاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی واضح کمی دیکھنے میں آئی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوابین الاقوامی تجارت کو فروغ ملاتوانائی کے بحران کے خدشات میں نمایاں کمی آئی آج عالمی برادری وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت اور سفارتی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے انکی دانش مندانہ حکمت عملی کوعالمی امن واستحکام کیلئے مثبت مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے یہ تمام کامیابیاں اس امر کی عکاس ہیں کہ پاکستان کی قیادت نے بروقت، دانشمندانہ اور مؤثر فیصلوں کے ذریعے دنیا کو ایک بہت بڑے معاشی و سیکیورٹی بحران سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت ایک مؤثر اور متحرک بین الاقوامی رہنما کے طور پر ابھر رہی ہے، جو پاکستانی عوام کیلئے قابل فخر کارنامہ ہے



