وزیرآباد: واٹر سپلائی پراجیکٹ کے نام پر شہر کی گلیاں کھنڈرات میں تبدیل، شہری شدید مشکلات کا شکار

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)واٹر سپلائی پراجیکٹ اور پائپ لائن بچھانے کی آڑ میں اندرون شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا،عوام مشکلات کا شکار ہو کر رہ گئے۔وزیر آباد کے بازار اور گلی محلوں کو واٹر سپلائی پراجیکٹ ا ور پائپ لائن بچھانے کے سلسلہ میں مین بازار سے ملحقہ بازاروں اور گلی محلوں کی کھدائی کرکے چھوڑ دیا گیا جس کے باعث شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوکر رہ گیا، وزیرآباد شہر موہنجو داڑو کا منظر پیش کررہا ہے۔ شہریوں نے بتایا کہ گی محلوں کی کھدائی سے ہم صرف گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں نہ کام پر جاسکتے ہیں،مریضوں کا ہسپتال پہنچنا بھی دشوار ہو گیا ہے اور گلیوں سے طلباء کا بھی سکول پہنچنا مشکل ہوچکا ہے، ٹھیکیدا ر صرف گلی محلوں کی کھدائی میں مصروف ہے جبکہ کھودے گئے گڑھوں کو ویسے ہی چھوڑ دیا گیا ہے جو کسی بھی وقت حادثہ کا باعث بن سکتے ہیں۔ اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد سے صورتحال کا فوری نوٹس لیکر اصلاح وا حوال کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button