واٹس ایپ نے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے2نئے فیچرز متعارف کرا دیئے

فیچرز جلد عام صارفین کے لیے بھی فراہم کیے جانے کا امکان

لندن(جانو ڈاٹ پی کے)واٹس ایپ نے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے2نئے فیچرز متعارف کرا دیے۔

فیچرز جلد عام صارفین کے لیے بھی فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔ ایک فیچر اسٹیٹس اپ ڈیٹس سے متعلق ہے جبکہ دوسرا گروپ چیٹس کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ میں اے آئی ایڈیٹنگ ٹولز شامل کیے جا رہے ہیں، یہ ٹولز موجودہ ایفیکٹس لیبل یا فلٹرز بٹن کی جگہ لیں گے اور ان کی مدد سے صارفین نہ صرف تصاویر میں تبدیلیاں کر سکیں گے بلکہ نئی اشیا شامل کرنے، پس منظر ہٹانے اور تصاویر کو انیمیٹ کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔

گروپ چیٹس کے لیے متعارف کرایا گیا فیچر نئے صارفین کے لیے گروپ ہسٹری تک رسائی آسان بنائے گا۔ اس فیچر کے ذریعے گروپ میں شامل ہونے والے افراد جوائن کرنے سے 24 گھنٹے قبل کے ایک ہزار تک میسجز دیکھ سکیں گے۔ یوں گروپ ایڈمنز کو پرانی گفتگو مینوئلی بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی، یہ آپشن گروپ پرمیشن اسکرین میں دستیاب ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button