غزہ بورڈ آف پیس اجلاس کے باہر مظاہرین کا شدید احتجاج ، ٹرمپ کا پتلا نذر آتش

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)واشنگٹن میں امریکی انسٹی ٹیوٹ فار پیس کے باہر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور صدر ٹرمپ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس انسٹی ٹیوٹ میں بورڈ آف پیس کا پہلا اجلاس جاری تھا جس کی سربراہی صدر ٹرمپ کر رہے تھے۔
بین الاقوامی سفارت کاروں اور وفود کی آمد پر مظاہرین نے شدید نعرے بازی اور اپنے مطالبات سامنے رکھے۔
احتجاجی مظاہرین نے اجلاس میں قات ملک اسرائیل کی شرکت اور قتل ہونے والے فلسطینیوں کی مؤثر آواز نہ ہونے پر اپنے تحفظات پیش کیے۔
پولیس کی بھاری نفری کے تعیانت ہونے باجود مظاہرین نے صدر ٹرمپ کا پتلا جلایا، “غزہ برائے فروخت نہیں‘‘ اور ’’فلسطین کو آزاد کرو‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔
الجزیرہ کے نمائندے سے گفتگو میں مظاہرین نے کہا کہ ہمارا بنیادی مؤقف یہ ہے کہ جب تک فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت پر بات نہیں کی جاتی اس وقت تک کوئی بھی قابلِ عمل اور ٹھوس منصوبہ تشکیل نہیں دیا جا سکتا۔
احتجاج کرنے والوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیل کی شمولیت کے ساتھ فلسطینی نمائندگی کا اخراج منصوبے کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔
ان کے بقول یکطرفہ فیصلے نہ صرف زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے بلکہ خطے میں پائیدار امن کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔



