وزیرآباد: ایم ڈی واسا علی حسنین مغل کا دورہ، نکاسی آب اور واٹر سپلائی کے منصوبوں کا معائنہ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) ایم ڈی واسا وزیرآباد علی حسنین مغل کا شہر کے مختلف علاقہ جات کا دورہ،صفائی ستھرائی کے معاملات،واٹر سپلائی،گلیوں نالیوں،سیوریج اور نکاسی آب کے نالوں کا معائنہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سینٹری انسپکٹر سید عقیدت محسن نقوی بھی موجود تھے انہوں نے آلہ کے پرانے منصوبہ جات پر کام کا بھی معائنہ کیا جبکہ واٹر سپلائی کے جاری کام جائزہ لیا آلہ آباد میں سینئر سیٹزن و معروف ادبی شخصیت پروفیسر حافظ منیر احمد نے ان کو آلہ آباد میں نکاسی آب کی صورتحال بارے بریف کیا ایم ڈی واسا علی حسنین مغل نے بتایا کہ آئندہ ایک دو روز تک واسا وزیرآباد میں مکمل فعال ہو جائے گی نکاسی آب کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے شہریوں اور مقامی سیاسی و سماجی شخصیات و لوکل افراد و علاقہ نمائندگان سے تجاویز و آراء لے رہے ہیں واسا کام سنبھالتے ہی شہریوں کو درپیش مسائل کا حل کرے گی انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا مشن ہے کہ عوام کو بہتر و صاف شفاف ماحول دستیاب ہو پینے کا پانی حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق ان کی دہلیز پر مہیا ہو سکے اسی سلسلہ پنجاب حکومت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں وزیرآباد شہر میں اربوں روپے سے نکاسی آب کے سیوریج کا جال بچھا رہی ہے اور واٹر سپلائی کی  اسکیم پورے شہر میں نئی بچھائی جا رہی ہے ہماری کوشش ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے عین مطابق جلد از جلد سیوریج اور واٹر سپلائی کے جاری منصوبہ جات کو مکمل کروائیں۔سینٹری انسپکٹر سید عقیدت محسن نقوی نے ایم ڈی واسا وزیرآباد علی حسنین کو مختلف علاقہ جات میں سیوریج سسٹم اور واٹر سپلائی کے منصوبہ جات بارے بریفنگ دی۔

مزید خبریں

Back to top button