پاک فوج کے ہاتھوں فتنہ الخوارج کی تاریخی پھینٹی: 42 افغان چوکیوں پر قبضہ، نیا نقشہ جاری!

​اسلام آباد/کابل (جانوڈاٹ پی کے) پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے "آپریشن غزوہِ حق” کے تحت افغانستان کے اندر گھس کر افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے۔ پاکستانی فوج نے سرحد پار بڑی کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف افغان صوبہ پکتیکا میں طالبان کے اہم ترین عسکری مرکز ‘شاہین بیس’ کو فضائی حملے میں تباہ کر دیا ہے بلکہ زمینی پیش قدمی کرتے ہوئے افغانستان کے اندر 32 مربع کلومیٹر کے رقبے پر اپنا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس معرکے کے دوران پاکستانی غازیوں نے اب تک افغان طالبان کی 242 چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے، جن میں سے 42 اہم چوکیوں سے دشمن کو بھاگنے پر مجبور کر کے وہاں سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا ہے، جس کے بعد خطے کا جغرافیائی نقشہ ہی تبدیل ہو کر رہ گیا ہے۔

​اس لرزہ خیز آپریشن کے دوران پاک فضائیہ کے ڈرونز اور طیاروں نے پکتیکا میں واقع اس اسلحہ ڈپو اور تربیتی مرکز کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے جہاں القاعدہ اور فتنہ الخوارج کے خودکش حملہ آوروں کو تربیت دی جاتی تھی، جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت اور دشمن کی سپلائی لائن کٹنے کی اطلاعات ہیں۔ اس تاریخی "پھینٹی” نے کابل کے ایوانوں میں لرزہ طاری کر دیا ہے اور پاکستانی فوج اب واخان کوریڈور کے انتہائی قریب پہنچ چکی ہے۔ پاکستان کی اس اسٹریٹجک فتح اور بدلے ہوئے سرحدی نقشے نے ثابت کر دیا ہے کہ اب سرحد پار سے ہونے والی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دشمن کے گھر میں گھس کر ہی دیا جائے گا۔

​اس سنسنی خیز پیش رفت پر معظم فخر کا مکمل اور تفصیلی تجزیہ اس لنک پر ملاحظہ فرمائیں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button