اسرائیل اور امریکہ دنیا کے سب سے بڑے دہشتگرد اور انسانیت کے دشمن ہیں، صابر حسین بٹ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) جماعت اسلامی وزیرآباد کے ضلعی نائب امیر صابر حسین بٹ نے کہا ہے کہ غزہ پر ممنوع امریکی تھرمو بیرک بموں کے استعمال سے تقریباً 3000 فلسطینیوں کے فضا میں تحلیل ہونے کا ہولناک انکشاف ہوا ہے، ان بموں نے 3000 فلسطینیوں کا نام و نشان تک باقی نہیں چھوڑا۔تھرمو بیرک بموں کا درجہ حرارت 3500 سینٹی گریڈ ہوتا ہے، جو اس قدر طاقتور ہوتا ہے کہ فوری طور پر انسانی جسم کو راکھ میں تبدیل کر دیتا ہے۔اسرائیل اور امریکہ دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد اور انسانیت کے دشمن ہیں وہ سوہدرہ میں جماعت اسلامی یوتھ کے صدر نبیل رحمانی کی دعوت ولیمہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر صدر جماعت اسلامی وزیراباد زون محمد ارسلان حیدر بٹ گلزار حسین بٹ ریاض رحمانی معروف بزنس مین قیصر مہر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ تھرمو بیرک بموں کا استعمال ایک جنگی جرم ہے، صیہونی ریاست کو یورپ اور امریکا نے بم فراہم کیے، عالمی نظامِ انصاف غزہ کے امتحان میں ناکام رہا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو یہ بم دیے، ایسے لوگوں کے پیچھے حکمران چلیں تو کیا امن ہوگا؟ ٹرمپ کے پیس بورڈ پر پاکستان اور اسرائیل نے دستخط کیے، اس پر وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں۔انسانیت کے لیے مہلک افراد یا لوگوں کے پیچھے چلنا ایک بڑا جرم ہے۔



