وارہ قتل کیس کا فیصلہ: عدالت نے دو ملزمان کو سزائے موت سنا دی

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)قمبر ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے وارہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان کو سزائے موت سنا دی۔ عدالت کے جج طارق بھٹی نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کاشف آریجو اور عامر تنیو کو پھانسی اور 20،20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق واقعہ 22 فروری 2023 کو پیش آیا تھا، جب وارہ کے علاقے میں پلاٹ پر بیٹھنے سے روکنے کے تنازع پر ملزمان نے طیش میں آ کر سجاد علی پر حملہ کیا اور اسے بے دردی سے قتل کر دیا۔

مقتول کے بھائی عمران علی کی مدعیت میں تھانہ وارہ میں ایف آئی آر نمبر 13/2023 درج کی گئی تھی، جو تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 302 اور 34 کے تحت تھی۔

عدالت نے مقدمے کے دوران پیش کیے گئے شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں دونوں ملزمان کا جرم ثابت قرار دیتے ہوئے قرار واقعی سزا سنائی۔ فیصلے کے بعد ملزمان کو لاڑکانہ سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button