صحافی معاشرہ کی آنکھ اور مسائل کو اجاگر کرنے والے مجاہد ہیں، وقار احمد چیمہ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) صحافی معاشرہ کی آنکھ اور مسائل کو اجاگر کرنے والے مجاہد ہیں جو قلم کے ذریعہ مظلوم کی حمایت اور ظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایم پی اے وقار احمد چیمہ نے بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد کے اراکین کے اعزاز میں فش پارٹی کے موقع پر خانکی بیراج ریسٹ ہاوس میں گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ وزیرآباد بابو شعیب ادریس،ممتاز مسلم لیگی راہنما میاں شہباز احمد،وقار چیمہ،شہباز چیمہ،ابرار احمد چیمہ،علی عابد،حامد ساہی اور احتشام جاوید چیمہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ  میونسپل کمیٹی وزیرآباد کو میونسپل کارپوریشن بنا رہے ہیں،بھٹی کے ریلوے کراسنگ پل کو پیڈ اسٹرین پل بنانے کا کام بھی جلد شروع ہو جائے گا،سیلاب متاثرہ علاقہ جات خصوصا بیلہ میں مواصلات کے نظام کی از سر نو تعمیر کا باقاعدہ افتتاح اگلے ہفتہ میں ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ  عوام کی خدمت اور ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ (ن) کی پہچان ہیں اور عوام کی طاقت ہی اصل سرمایہ ہے ن لیگ عوامی خدمت کے تسلسل اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتری ہے اور آئندہ بھی عوامی ترقی اور استحکام کا یہ سفر جاری رہے گا۔عوامی خدمت اور ترقی کے منصوبوں کے ذریعے ہی ملک کو خوشحال بنایا جا سکتا ہے۔ صحت، تعلیم اور روزگار کے منصوبے آئندہ بھی پارٹی کی اولین ترجیح رہیں گے۔ سیاست کا مقصد ذاتی مفاد نہیں بلکہ عوامی فلاح ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک بس سروس کا آغاز اور میٹرو بس سروس کی فراہمی اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اہل وزیرآباد کو ملک کے جدید شہروں کی طرح ترقی یافتہ شہر دیکھنے کی خواہشمند ہیں تقریب کے آخر میں صحافیوں کی فش پارٹی سے تواضع کی گئی صدر افتخار احمد بٹ و اراکین بابائے صحافت نے بہترین و پر فضا مقام پر فش پارٹی میں مدعو کرنے پر ایم پی اے وقار احمد چیمہ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Back to top button