9 مئی عسکری ٹاور حملہ کیس: خدیجہ شاہ سمیت چار ملزمان اشتہاری قرار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کی عدالت نے 9 مئی عسکری ٹاور حملہ کیس کے غیر حاضر ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ سمیت چار ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔
میڈیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ عدالت نے خدیجہ شاہ، حمزہ سہیل، عثمان اسلم اور احمد مرسلین کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے ملزم زین الحسن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور عدالت نے ملزم زین الحسن کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی ہے۔ ملزمان عسکری ٹاور حملہ مین ٹرائل کیلئے پیش نہیں ہو رہے تھے۔
سرکاری وکیل کے مطابق خدیجہ شاہ نو مئی کے ایک مقدمہ میں سزا کے بعد روپوش ہو چکی ہے، خدیجہ شاہ سمیت دیگر گرفتاری کے ڈر سے پیش نہیں ہو رہے، ملزمان کو پیش ہونے کی مہلت دی گئی مگر ہیش نہ ہوئے حتی کہ ملزمان وارنٹ گرفتاری جاری ہونے بعد بھی پیش نہیں ہوئے۔



