عالمی جریدے نے مودی حکومت پر بجلیاں گرا دیں

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) عالمی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ میں کہا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت فاشسٹ اور صرف ہندو اکثریت کی ترجمان ہے، جس نے مسلمانوں اور عیسائی اقلیتوں کے خلاف تشدد میں خطرناک اضافہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2014 کے بعد مسلمانوں اور عیسائیوں کو رہائش، ملازمت، تعلیم اور ووٹ کے حقوق میں امتیاز کا سامنا ہے، اور 2025 میں بھارت میں 706 اینٹی کرسچن واقعات ریکارڈ ہوئے۔ گرجا گھروں، عبادات اور کرسمس کی علامتوں پر تشدد ہوا، مگر مودی حکومت خاموش رہی۔
امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت کو “Country of Particular Concern” قرار دیا، جبکہ بھارتی سیکولرازم عملی طور پر ختم ہو چکا ہے۔ مذہبی تشدد کی ریاستی خاموشی اور انتہا پسندوں کو کھلی چھوٹ عالمی سطح پر بھارت کے لیے باعث شرمندگی ہے۔
پاکستان میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ پورا ملک جشن میں شریک ہوا، جبکہ بھارت میں اقلیتوں کیخلاف نفرت اور پرتشدد رویہ جاری ہے۔



