نقشہ بدل گیا:32مربع کلومیٹر رقبہ باضابطہ پاکستان میں شامل،واخان کوریڈور پر پاکستانی پرچم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان نے اپنی مغربی سرحد پر شطرنج کی بساط پلٹتے ہوئے افغانستان سے متصل 32 مربع کلومیٹر کے انتہائی اہم سٹریٹیجک رقبے کو باضابطہ طور پر اپنی حدود میں شامل کر کے وہاں باڑ لگا دی ہے جس نے کابل سے دلی تک کھلبلی مچا دی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق پاکستان نے انتہائی خاموشی کے ساتھ واخان کوریڈور جیسے کلیدی مقام پر اپنا کنٹرول مستحکم کر لیا ہے جس کے بعد اب پاکستان کی رسائی براہ راست وسطی ایشیائی ریاستوں تک ممکن ہو گئی ہے اور ملکی سرحدیں تاجکستان کے ساتھ جڑنے کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ اس بڑی جغرافیائی تبدیلی کے ساتھ ساتھ لندن سے ایک سنسنی خیز خبر یہ سامنے آئی ہے کہ احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے احمد مسعود کی قیادت میں کام کرنے والے نیشنل ریزسٹنس فرنٹ اور پاکستان کے درمیان ایک تین سالہ تزویراتی فریم ورک معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں جس کے تحت پاکستان اس فرنٹ کو انٹیلیجنس اور سفارتی مدد فراہم کرے گا جبکہ بدلے میں واخان کوریڈور کا کنٹرول سنبھالنے کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔
ان سنگین دفاعی تبدیلیوں کے دوران افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کنڑ اور نورستان کے علاقوں میں 80 سے زائد راکٹ فائر کیے ہیں اور ڈرون حملوں کے ذریعے طالبان کی سپلائی لائنز کاٹ دی ہیں جس کی وجہ سے کئی جنگجو اپنی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیے صحافی معظم فخر کی یہ ویڈیو دیکھیں



