ڈائریکٹر پی سی بی انٹر نیشنل عثمان واہلہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔پی سی بی نے نئے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کی تقرری کے لئے اشتہار جاری کردیا گیاہے ، اشتہار میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز کیلئے ٹیسٹ یا انٹرنیشنل ون ڈے کھیلنے کا تجربہ لازمی قرار دیا گیاہے ، امیدواروں کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔
ایشیاکپ میں بھارت کیخلاف وقت پر ایکشن نہ لینے پر عثمان واہلہ کو معطل کیا گیا تھا،عثمان واہلہ کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کے عہدے سے ہٹا کر پی ایس ایل میں منتقل کرنے کا امکان ہے۔



