چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 42 برس بیت گئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو اداکار وحید مراد کو مداحوں سے بچھڑے 42 برس بیت گئے۔
چاکلٹی ہیرو نے فلمی کیریئر کا آغاز 1959 میں فلم”ساتھی”سے کیا،اولاد” سے لے کر” زلزلہ” تک 125 فلموں میں کام کیا اور ان کا ہر کردار جانداررہا، ” اکیلے نہ جانا” سے لے کر دیگر گانوں نےانہیں لازوال شہرت دی۔
وحید مراد بیک وقت فلم ایکٹر،فلم پروڈیوسر اور اسکرپٹ رائٹر بھی تھے،بہترین فلموں میں ” دل میرا دھڑکن تیری’،’ہیرا اور پتھر’ ،’ارمان’،عندلیب’،’مستانہ ماہی’،’انسانیت’ اور ‘دیور بھابھی شامل ہیں۔
فلمی دنیا کے اس ستارے نے مجموعی طور پر 32 ایوارڈ حاصل کیے،وہ23 نومبر 1983 کو کراچی میں انتقال کرگئے،انکی لازوال اداکاری اورمسحور کن شخصیت نے مداحوں کو آج بھی اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔



