عیدالفطر اخلاقی بلندی، رحمت اور ہمدردی کی علامت ہے، روسی صدر کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد

ماسکو(جانوڈاٹ پی کے)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے  عیدالفطر پر مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔

روس کی مساجد میں بھی آج نماز عید الفطر کی گئی۔ ماسکو کیتھڈرل مسجد میں نماز عید کے اجتماع میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے عیدالفطر پر مسلمانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ عید کا تہوار اخلاقی بلندی، رحمت اور باہمی ہمدردی کی علامت ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اسلامی ادارے خاندانی نظام کے استحکام اور نوجوان نسل کی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وہ ریاستی اور عوامی اداروں کے ساتھ تعمیری تعاون و مکالمے میں مصروف ہیں اور حب الوطنی، تعلیم و تربیت اور انسانی ہمدردی پر مبنی اقدامات میں سرگرمِ عمل رہتی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button