خیرپور ناتھن شاہ:کمشنر اورڈپٹی کمشنر کا گمنام دورہ،عوامی مسائل پر پردہ ڈالنے کی کوشش

دادو(رپورٹ:عابد ببر/جانو ڈاٹ پی کے)خیرپور ناتھن شاہ میں کمشنر حیدر فیاض حسین عباسی اور ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ شاہ کا حالیہ دورہ مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا، جس کی نہ تو عوام کو بروقت اطلاع دی گئی اور نہ ہی مقامی صحافیوں کو اعتماد میں لیا گیا۔ اس گمنام دورے پر شہری حلقوں اور صحافتی برادری میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ اگر یہ دورہ واقعی مسائل کے حل کے لیے تھا تو اسے عوام اور میڈیا سے کیوں چھپایا گیا؟ شہر کے بنیادی اور سنگین مسائل آج بھی جوں کے توں موجود ہیں۔

شہریوں کے مطابق وفا ناتھن شاہی لائبریری تاحال فعال نہیں ہو سکی، جو کہ تعلیم دشمن رویے کی واضح مثال ہے۔ اسی طرح تعلقہ اسپتال خیرپور ناتھن شاہ مریضوں کے لیے کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتا ہے، جہاں ہر مریض کو بغیر علاج کے ریفر کر دیا جاتا ہے۔

مزید برآں، عوامی حلقوں کا الزام ہے کہ جیم خانہ کے لیے مختص رقم مبینہ طور پر خرد برد کر لی گئی، تاہم اس معاملے پر آج تک کوئی شفاف انکوائری نہیں ہو سکی۔

2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد بھی حالات بدستور خراب ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک 40 فیصد متاثرہ افراد اپنے گھروں سے محروم ہیں، جبکہ سیلاب کے بعد شہر اور دیہی علاقوں کی بیشتر سڑکیں اکھڑی ہوئی ہیں، جن کی مرمت کا کوئی واضح منصوبہ نظر نہیں آتا۔

عوام اور سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نمائشی اور خفیہ دوروں کے بجائے کھلے کچہریوں کا انعقاد کیا جائے، میڈیا کو اعتماد میں لیا جائے اور خیرپور ناتھن شاہ کے دیرینہ مسائل کا فوری اور عملی حل نکالا جائے، ورنہ عوامی غم و غصہ مزید بڑھے گا

مزید خبریں

Back to top button