کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کا نگہبان رمضان کارڈ سنٹر کا دورہ

دیپالپور(رپورٹ:محمد اسلم بھٹی/جانوڈاٹ پی کے)کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کا نگہبان رمضان کارڈ سنٹر کا دورہ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید اور اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور فیصل شہزاد چیمہ سمیت دیگر ضلعی و تحصیل کے انتظامی افسران موجود تھے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے نگہبان رمضان کارڈز کی ایکٹیویشن کے سلسلہ میں اقدامات کا جائزہ لیا گیا مستحق افراد کو شفاف اور بروقت سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے ہدایت کی گئی رمضان دستر خوان اور نگہبان رمضان بازار میں بھی گئے اور انتظامات کا جائزہ لیا ٹی ایچ کیو ہسپتال میں قائم دسترخوان پر افطار کے لیے معیاری کھانوں کی فراہمی اور صفائی سمیت دیگر انتظامات تسلسل سے جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں انہوں نے نگہبان رمضان کارڈ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مستحق افراد کی فلاح و بہبود کا بے مثال پروگرام ہے۔مستحق خاندانوں میں کارڈز کی فراہمی کے عمل کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے۔ نگہبان رمضان دسترخوان پر آنے والے روزہ دار وزیراعلیٰ پنجاب کے مہمان ہیں۔نگہبان رمضان بازار میں سٹالز پر اشیائے خورونوش کے معیار اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا نگہبان رمضان بازار عوامی ریلیف کے مظہر ہیں۔ ان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button