بھارت میں خطرناک وائر پھیل گیا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو خطرہ

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)بھارت میں مہلک نیپا وائرس کے پھیلاؤ نے ٹی20ورلڈ کپ2026کے انعقاد پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔نیپا وائرس کی نئی قسم ورلڈ کپ کے آغاز سے محض چند ہفتے قبل سامنے آئی ہے، جس نے ایونٹ کی تیاریوں، لاجسٹکس اور سفری انتظامات کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔بھارتی صحت حکام کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں نیپا وائرس کے کم از کم 5 تصدیق شدہ کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ متاثرہ افراد میں 2 نرسیں اور ایک ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ تمام متاثرہ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق 100 سے زائد افراد کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ نگرانی اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔یہ عالمی کرکٹ ایونٹ 7 فروری 2026 سے بھارت میں شروع ہونا ہے، تاہم وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کی سلامتی پر شدید خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔



