شہدادکوٹ: خاتون پر تشدد اور بیٹری کا زہریلہ پانی پلانے کی کوشش، شوہر اور دیور گرفتار،مقدمہ درج

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) شہدادکوٹ میں خاتون پر وحشیانہ تشدد کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا. تھانہ بی سیکشن کی حدود میں 25 سالہ ضمیراں بروہی پر سسرال میں تشدد کرکے زبردستی بیٹری کا زہریلہ پانی پلاکر قتل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے. ضمیراں بروہی کے بھائی سائینداد بروہی کی مدعیت میں درج مقدمے میں ضمیراں کے شوہر عبدالواحد بروہی اور دیور عبدالمالک بروہی کو ملزم نامزد کرلیا گیا. پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے.

مزید خبریں

Back to top button