ایران نے خیر سگالی کا مظاہرہ کیاتوامریکا کھلے دل سےآگے بڑھے گا،جے ڈی وینس،پاکستان کیلئے اُڑان بھر لی

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)ایران نے خیر سگالی کا مظاہرہ کیا تو امریکا کھلے دل سے آگے بڑھے گا،جے ڈی وین،پاکستان کیلئے اُڑان بھر لی۔پاکستان سفر کیلئے طیارے میں بیٹھنے سے قبل جے ڈی وینس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امید ہے کہ صدر کی ہدایت پر مذاکرات کیلئے  اسلام آباد جارہا ہوں، ایران سے مذاکرات مثبت ہوں گے،ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیں مذاکرات کے لیے کچھ رہنما اصول پیش کیے ہیں۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ دوران مذاکرات اگر ایران نے خیرسگالی کا مظاہرہ کیا تو امریکا کھلے دل سے آگے بڑھے گا، اگر ایران نے ہمیں ہمیں دھوکا دینے کی کوشش کی تو امریکا مثبت ردعمل نہیں دے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق وینس کے ہمراہ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی موجود ہیں، جنہوں نے ایران کے مذاکرات کاروں کے ساتھ پہلے بھی بالواسطہ طور پر مذاکرات میں حصہ لیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا کا ایران سے ان مذاکرات کا مقصد تہران کے جوہری اور بیلسٹک ہتھیاروں کے پروگرام اور مشرقِ وسطیٰ میں مسلح پراکسی گروہوں کی حمایت سے متعلق امریکی خدشات کو دور کرنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button