وینزویلا میں امریکی آپریشن کے دوران ہلاکتیں 80 تک پہنچ گئیں، غیر ملکی میڈیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) وینزویلا کے صدر کو گرفتار کرنے کے لیے کیے گئے امریکی آپریشن کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 80 ہو گئی ہے، جبکہ اس سے قبل 40 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی تھی۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جن میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ وینزویلا کی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وینزویلا حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 80 تک پہنچ چکی ہے، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد یا زخمیوں کی حالت بگڑنے کے باعث یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد وینزویلا میں صورتحال کشیدہ ہے اور مختلف علاقوں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button