ٹھٹھہ حیدرآباد نیشنل ہائی وے پروین الٹ گئی،4افراد شدید زخمی

ٹھٹھہ( جاوید لطیف میمن /جانوڈاٹ پی کے)کراچی سے کینجھر جھیل جاتے ہوئے وین ٹھٹھہ حیدرآباد نیشنل ہائی وے پر الٹ گِئی نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔کراچی سے کینجھر جھیل جاتے ہوئے وین ٹھٹھہ حیدرآباد نیشنل ہائی وے پر الٹ گِئی نتیجے میں 4 افراد ہاشر، نعیم، سمیر اور صداقت شدید زخمی ہوگئے جن کا تعلق کراچی شہر سے بتایا جارہا ہے جو کراچی سے کینجھر جھیل گھومنے جارہے تھے حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور وین ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے وین ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر نکل جانا بتایا جا رہا ہے زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی ہیلتھ سروسز 1122 ایمبولینسز کے ذریعے سول ہسپتال مکلی منتقل کیا گیا ریسکیو 1122 عملہ کی بروقت کارروائی پر ضلعی منیجر دھنی بخش پلیجو اور ریجنل منیجر وزیر احمد زنئور کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔



