ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوف2روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

معزز مہمان کے دورے میں اہم ملاقاتیں طے، مخلتف شعبوں میں معاہدے ہونگے

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)ازبکستان کے صدرشوکت مرزایوف پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،معزز مہمان کے دورے میں اہم ملاقاتیں اور مخلتف شعبوں میں معاہدے ہونگے۔ازبک صدرکا طیارہ نور خان ایئر بیس پر اترا،جہاں صدرِمملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نےانکا پرتپاک استقبال کیا،استقبالیہ تقریب میں ثقافتی لباس میں ملبوس بچوں نے مہمان صدر کو گلدستے پیش کئے۔وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور سفارتی عملے کے ارکان بھی موجود تھے۔ ازبک صدر شوکت مرزایوف دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔پاکستان اور ازبکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات،تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی روابط،توانائی، ٹرانسپورٹ اورباہمی تعاون کےمختلف شعبوں پرتفصیلی تبادلۂ خیال کیاجائےگا،دونوں ممالک کےدرمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں اورمعاہدوں پردستخط متوقع ہیں،صدرِمملکت آصف علی زرداری سے بھی ازبک صدر علیحدہ ملاقات کریں گے،جس میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیرِ غور آئیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button