امریکی نائب صدر کے طیارے کا اسلام آباد کے سفر کیلئے کال سائن "SAM095” کیوں رکھا گیا؟

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے اسلام آباد کے سفر کیلئے طیارے کا کال سائن "SAM095” رکھا گیا ہے۔
جے ڈی وینس اپنے مخصوص سی 32 اے طیارے میں اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، امریکی نائب صدر خود طیارے میں سوار ہوں تو طیارے کا کال سائن "ائیر فورس 2” ہوتا ہے مگر اسلام آباد کے سفر کیلئے طیارے کا کال سائن ‘SAM095’ رکھا گیا ہے۔
کال سائن ‘SAM095’ ایک خصوصی فضائی مشن (Special Air Mission) مصروف امریکی فضائیہ کے طیارے کی نمائندگی کرتا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ طیارہ صدر یا نائب صدر کے علاوہ اعلیٰ سطح کے عہدیداروں، جیسے کابینہ کے ارکان، سینیٹرز، یا اعلیٰ سطح فوجی عہدیداروں کو لے جا رہا ہے۔
مشن کا سیاق و سباق SAM095 اکثر VIP ٹرانسپورٹ سے منسلک ہوتا ہے، جب نائب صدر کے علاوہ اعلیٰ عہدیدار طیارے میں ہوں تو پرواز "ائیر فورس ون” کے بجائے "SAM” کا عہدہ استعمال کرتی ہے۔
اس کے ساتھ 095 یہ ایک مخصوص مشن نمبر ہے جو اس مخصوص پرواز کے آپریشنل پلان کو تفویض کیا گیا ہے۔
کال سائن ‘SAM095’ امریکی فضائیہ کے ذریعے آپریٹ خصوصی سرکاری ٹرانسپورٹ مشن کی نشاندہی کرتا ہے۔



