حالیہ حکومتی شٹ ڈاؤن نے امریکا کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کا ریکارڈ برابر کردیا

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن منگل کے روز اپنے 35ویں روز میں داخل ہو گیا oy جو صدر ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت میں لگے سب سے طویل شٹ ڈاؤن کے ریکارڈ کے برابر ہے۔

 طویل حکومتی شٹ ڈاؤن کے باوجود ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان مالیاتی تعطل کے معاملے پر کانگریس میں جاری الزام تراشی ختم ہونے کا کوئی امکان فی الحال نظر نہیں آ رہا۔

غیر ملکی خبررساں ایجسنی کے مطابق حکومتی شٹ ڈاؤن کے اثرات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہے ہیں۔

غریبوں کے لیے غذائی امداد پہلی بار معطل کر دی گئی ہے، ائیرپورٹس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوج کے ہزاروں وفاقی ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہیں اور معیشت حکومتی رپورٹنگ کی محدود دستیابی کے باعث غیر یقینی کیفیت میں ہے۔

ایوانِ نمائندگان کے منظور کردہ عبوری فنڈنگ بل کو سینیٹ ایک درجن سے زائد بار مسترد کرچکی ہے اور کسی قانون ساز نے اپنا مؤقف تبدیل نہیں کیا۔

ری پبلکنز سینیٹ میں 53 نشستوں کے ساتھ اکثریت رکھتے ہیں مگر انہیں 60 ووٹوں کی حد عبور کرنے کے لیے کم از کم 7 ڈیموکریٹس کی حمایت درکار ہے۔ ڈیموکریٹس نے اپنے ووٹ روک رکھے ہیں تاکہ وہ صحت کے حوالے سے سبسڈیوں میں توسیع کی شرط منوا سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button