ٹرمپ کی رہائش گاہ میں گھسنے کی کوشش ناکام، مسلح شخص ہلاک

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی سیکرٹ سروس نے صدر ٹرمپ کی نجی رہائش گاہ میں گھسنے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

 سیکرٹ سروس ایجنسی کے ترجمان انتھونی گگلیلمی نے ایک پر پوسٹ میں لکھا کہ ایک مسلح شخص کو امریکی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں اور کاؤنٹی کے شیرف نے اُس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ غیرقانونی طور پر مار اے لاگو میں حفاظتی زون میں داخلے کی کوشش کر رہا تھا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر ٹرمپ اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے، گولی سے مرنے والے شخص کا نام جاری نہیں کیا گیا۔

سیکرٹ سروس کے مطابق اسے مار-اے-لاگو پراپرٹی کے شمالی گیٹ پر دیکھا گیا جہاں وہ شاٹ گن اور ایندھن کا کین اُٹھائے ہوئے تھا، مشتبہ شخص کی عمر 20 برس کے لگ بھگ تھی اور وہ شمالی کیرولینا کا رہنے والا تھا، اس کے اہلخانہ نے چند روز قبل اُس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔

سیکرٹ سروس کے ترجمان انتھونی گگلیلمی نے بتایا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ وہ شمالی کیرولائنا سے نکلا اور جنوب کی طرف روانہ ہوا، راستے میں ایک شاٹ گن اٹھا لی، بندوق کا باکس اس کی گاڑی سے برآمد ہوا۔

مزید خبریں

Back to top button