روس اور چین کے ساتھ پاکستان  بھی واشنگٹن کے”کٹر دشمنوں”  میں شامل

​اسلام آباد/واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)عالمی منظر نامے پر پاکستان کی دفاعی طاقت نے امریکہ کے ایوانوں میں وہ زلزلہ برپا کر دیا ہے جس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی جہاں امریکی انٹیلیجنس کی سربراہ تلسی گبارڈ نے کانگریس میں پیش کی گئی سالانہ خطرات کی رپورٹ 2026 میں پاکستان کو روس، چین، شمالی کوریا اور ایران جیسے امریکہ کے کٹر حریفوں کی صف میں شامل کر دیا ہے۔ اس رپورٹ کا سب سے خوفناک پہلو یہ دعویٰ ہے کہ پاکستان کے بین البراعظمی میزائل (ICBMs) اب براہِ راست امریکی سر زمین کو نشانہ بنانے کی مکمل صلاحیت حاصل کر چکے ہیں جس کے بعد پینٹاگون نے پاکستان کو امریکی سلامتی کے لیے ایک بڑا تزویراتی خطرہ قرار دے دیا ہے۔ اس سنگین صورتحال اور ایران پر مسلط کردہ جنگ کے تناظر میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے علماء کرام سے ایک ہنگامی ملاقات میں دوٹوک پیغام دیا ہے کہ کسی بھی دوسرے ملک کے واقعات یا بیرونی سازشوں کی بنیاد پر پاکستان کے اندر تشدد یا فرقہ واریت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ پاکستان اس وقت عالمِ اسلام کا آخری حصار ہے اور دشمن کی ہر کوشش کو آہنی ہاتھوں سے کچلا جائے گا۔ دوسری جانب خلیج میں جنگ کی آگ مزید بھڑک اٹھی ہے جہاں اسرائیل نے ایران کی جنوبی پارس گیس فیلڈ پر حملہ کر کے عالمی توانائی کی سپلائی کو خطرے میں ڈال دیا ہے جس کے جواب میں ایران نے قطر کی ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر قطر پر دوبارہ حملہ ہوا تو امریکہ ایران کی گیس فیلڈز کو ایسی شدت سے تباہ کر دے گا جو اس نے پہلے کبھی نہ دیکھی ہو گی۔

پاکستانی میزائلوں کے اس عالمی خوف اور ایران جنگ کے خطرناک اثرات کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے عمران شفقت کا یہ وی لاگ اس لنک پر ملاحظہ کریں:

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button