پاکستان کے جادوگرسپنر۔۔۔۔!
بھارت کی چیخیں نکل گئیں

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)شعیب اختر نے پاکستان کے اسپن اٹیک کو ٹیم کی اصل طاقت قراردیدیا۔کہتے ہیں اس بار مقابلہ یکطرفہ نہیں بلکہ انتہائی سنسنی خیز ہوگا۔شعیب اخترنے واضح کیا کہ پاکستان کے پاس ابرار احمد اور عثمان طارق کی شکل میں بہترین اسپنرز موجود ہیں، شاداب خان کی واپسی ٹیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگی۔شعیب اختر کے مطابق کولمبو کی کنڈیشنز میں پاکستانی سپنرزبھارتی بیٹنگ لائن کیلئے بڑا چیلنج ثابت ہوں گےاور یہی وہ شعبہ ہے جو میچ کا فیصلہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی میچ کی تصدیق ہوئی،ٹکٹیں مہنگی ہو گئیں،ہوٹل بھر گئےاور فلائٹس کے کرائے دگنے ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کھیلنے کیلئے آمادہ ہوتا ہے تو کرکٹ کا معیار، مارکیٹنگ اور ٹی آر پی ایک الگ ہی سطح پر پہنچ جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی دنیا کے 65 فیصد ریونیو کا دارومدار پاک بھارت مقابلوں پر ہے، اسی لیے دنیا کو پاکستان کی ضرورت ہے۔



