جسٹس (ر)افتخار احمد چیمہ کی حلقہ کے عوام کیلئے خدمات اور ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،بیرسٹر عثمان

وزیرآباد(جانو ڈاٹ پی کے)سینئر قانون دان بیرسٹر عثمان احمد چیمہ نے کہا ہے کہ جسٹس (ر)افتخار احمد چیمہ کی حلقہ کے عوام کیلئے خدمات اور ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
صحافیوں افتخار احمد بٹ،میاں شہباز احمد سید ضمیر کاظمی اور سینئر مسلم لیگی راہنما چوہدری ارشاد اللہ چیمہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حلقہ کے عوام نے ہمیشہ میرے والد کی کامیابی میں ہمارا ساتھ دیا ٹکٹ آتے اور جاتے ہیں لیکن خدمت کا جو سفر میرے والد سابق ایم این اے جسٹس(ر) افتخار احمد چیمہ مرحوم نے شروع کیا اس کو اسی طرز پر آگے بڑھائیں گے سینئر صحافی افتخار احمد بٹ نے کہا بزرگ اولاد کے لیے شجر سایہ دار کی مانند ہوتے ہیں جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ حلقہ میں شرافت کا پیکر تھے اور ان کی ایمانداری جرات اور ساتھیوں کے لیے ڈٹ جانا ایک مثال تھا وہ ہمیشہ اپنے ساتھیوں کی قدر کرتے جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ مرحوم کی کمی اور خلا کبھی بھی پر نہیں ہو سکتا لیکن موت ایک حقیقت ہے رب کریم سے کیا ہوا عہد ایک دن پورا ہونا ہوتا ہے انہوں نے جسٹس افتخار احمد چیمہ مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ۔



