ٹرمپ انتظامیہ ایران کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کے قریب ہے،امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن (جانوڈاٹ پی کے) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران کے خلاف ایک بڑے فوجی آپریشن کے قریب پہنچ چکی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں واضح ریڈ لائنز مقرر کر دی ہیں اور فوجی آپشن کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان مذاکرات میں اب بھی بڑا فرق موجود ہے، جس کے باعث فی الحال کسی معاہدے کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں۔
میڈیا کے مطابق امریکا نے اپنے فوجی بیڑے اور لڑاکا طیارے مشرق وسطیٰ میں تعینات کر دیے ہیں، جو خطے میں کشیدگی میں اضافے کی واضح علامت قرار دی جا رہی ہے۔



