امریکا ایران مذاکرات آج ہوں گے، امریکی و ایرانی حکام مسقط روانہ

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آج عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوں گے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی اور ایرانی حکام مذاکرات میں شرکت کے لیے عمان روانہ ہوگئے ہیں۔

امریکی وفد میں نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر سمیت دیگر  شامل ہیں۔

ادھر ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ عباس عراقچی آج صبح مسقط میں امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق ایران جوہری مذاکرات میں پورے اختیار کے ساتھ  منصفانہ، باہمی طور پر قابلِ قبول اور باوقار مفاہمت تک پہنچنے کے مقصد سے شریک ہوگا۔

اس سے قبل امریکا، ایران جوہری مذاکرات جمعے کو ہی ترکیے میں شیڈول تھے جس کے بعد ایران کی جانب سے مذاکرات استنبول سے عمان منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ایران نے مذاکرات کا مقام تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ مذاکرات میں علاقائی شراکت داروں کو شامل نہ کرنے اور بات چیت صرف جوہری معاملات تک محدود رکھنے کا بھی مطالبہ کیا تھا تاہم ان مطالبات کو تسلیم یا رد کیے جانے سے متعلق فلحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

مزید خبریں

Back to top button