بڑی سفارتی پیش رفت: امریکا اور اسرائیل نے 2 اہم ایرانی رہنماؤں کو ٹارگٹ لسٹ سے نکال دیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی حکام نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ممکنہ امن مذاکرات کے پیش نظر 2 سینئر ایرانی عہدیداروں کو عارضی طور پر ٹارگٹ لسٹ سے نکال دیا ہے۔
وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کا نام 4 سے 5 روز کیلئے ٹارگٹ لسٹ سے ہٹایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کیلئے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
ترکیے، پاکستان اور مصر کے ثالث امریکا اور ایران کو فوری مذاکرات کیلئے قائل کرنے کوشش کر رہے ہیں تاکہ جنگ بندی ہوسکے، جس کے بعد مذاکرات ممکن ہوں۔
حکام کی رائے ہے کہ امریکا اور ایران کی شرائط میں بڑے اختلافات کے باعث ان مذاکرات کی کامیابی کے امکانات کم ہیں۔



