امریکا کی آزادی کی تقریب میں ولیم اور کیٹ مدعو، ہیری اور میگھن نظرانداز

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کو امریکا نے خصوصی دعوت نامہ بھیجا ہے جبکہ ملک میں موجود ہیری، میگھن کو نظرانداز کردیا گیا۔

برطانوی شاہی جوڑا کیٹ اور ولیم جن کی شادی کو حال ہی میں 14 سال مکمل ہوئے ہیں انھیں امریکا کی اعلان آزادی پر دستخط کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

تاہم ڈیوک اور ڈچس آف سسیکس جو 2020 میں شاہی فرائض سے سبکدوش ہونے کے بعد امریکا منتقل ہوچکے ہیں انھیں اس ایونٹ کےلیے دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بات ظاہر ہے کہ ڈیوک اور ڈچس آف سسیکس شاہی خاندان سے دور ہوچکے ہیں اور شاہی اعزاز بھی نہیں رکھتے، لہٰذا انھیں کسی بھی تقریبات میں مدعو نہیں کیا جائے گا۔

اعلانِ آزادی پر دستخط کی مناسبت سے ہونے والی تقریب دونوں ممالک کے لیے ایک تاریخی واقعہ ہے، اگر برطانوی بادشاہ چارلس کی صحت نے انھیں سفر کی اجازت دی تو وہ ایونٹ میں ٹرمپ کے ساتھ موجود ہونگے۔

خیال رہے کہ چارلس اور کیملا کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپریل میں ریاستی دورے کے لیے واشنگٹن ڈی سی کا دعوت نامہ موصول ہوا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button