امریکی امیگریشن حکام کی حراست میں مزید 4  تارکین وطن ہلاک

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی امیگریشن حکام کی حراست میں مزید 4  تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئے سال 2026 کے ابتدائی 10 دنوں میں 4 تارکین وطن ہلاک ہوئے۔ امریکی امیگریشن حکام نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال امریکی امیگریشن حکام کی حراست میں 30 افراد مارے گئے تھے۔

امریکی امیگریشن حکام کی حراست میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد گزشتہ 2 دہائیوں میں مرنے والوں کی تعداد کی بلند ترین سطح پر ہے۔

امریکی انسانی حقوق تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی امیگریشن حراستی مراکز بند کیے جائیں۔

یاد رہے کہ امریکی امیگریشن آفیسر نے گزشتہ ہفتے ریاست مینی سوٹا میں 3 بچوں کی ماں کو گولی مار کر قتل کردیا تھا۔امریکی عوام نے اندوہناک قتل پر ریاست کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button