امریکی ایکسپورٹ،امپورٹ بینک کا پاکستان، مصراوریورپ کے منصوبوں میں 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

لندن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک نے پاکستان، مصراوریورپی منصوبوں کیلئے 100 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق امریکی بینک پاکستان، مصراوریورپی منصوبوں کیلئے 100 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرےگا، امریکی بینک اہم معدنیات، جوہری توانائی اور ایل این جی کی سپلائی چینزمحفوظ بنانے کیلئے سرمایہ کاری کرےگا۔
امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے چیئرمین جان یووانووِچ نے برطانوی اخبار کو انٹرویو میں بتایاکہ سرمایہ کاری کی پہلی قسط میں مصر، پاکستان اور یورپ کےمنصوبےشامل ہوں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں ریکوڈِک کیلئے ایک ارب 25 کروڑ ڈالر کا قرض دیا جائے گا، مصرکو4 ارب ڈالر مالیت کی قدرتی گیس کیلئے کریڈٹ انشورنس گارنٹی دی جائےگی۔
چیئرمین امریکی بینک نے کہاکہ مغرب توانائی اور اہم معدنیات کی فراہمی پرضرورت سے زیادہ انحصارکررہاہے، اہم خام مال کی فراہمی کےذرائع کا محفوظ، مستحکم اور فعال ہوناضروری ہے۔



