امریکا کا لاہور اور کراچی قونصلیٹ کے غیر ضروری عملے کو پاکستان چھوڑنے کا حکم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) امریکا نے لاہور اور کراچی قونصلیٹ کے غیر ضروری عملے کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
اعلامیے کے مطابق امریکی سفارتخانے کی جانب سے لاہور اور کراچی میں قائم امریکی قونصل خانوں کے غیر ضروری عملے کو بھی پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، البتہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی موجودہ حیثیت میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔
امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد خطے میں ڈرون اور میزائل حملوں کے خدشات موجود ہیں، جس کے باعث احتیاطی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
امریکی سفارتخانے نے مزید کہا کہ یہ ہدایات غیر ہنگامی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جاری کی گئی ہیں اور موجودہ صورتحال کے مطابق مزید اقدامات لئے جا سکتے ہیں۔



