امریکا نے ایرانی حملوں میں 6 امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے حالیہ حملوں میں 6 امریکی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ خطے میں جنگی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔
سینٹ کام کے آفیشل اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق اُن دو فوجیوں کی باقیات بھی برآمد کر لی گئی ہیں جو پہلے لاپتہ قرار دیے گئے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ دونوں اہلکار ایران کے ابتدائی حملوں کے دوران مارے گئے تھے اور ان کی باقیات تباہ شدہ فوجی تنصیب سے ملی ہیں۔
سینٹ کام کے مطابق ہلاک اہلکاروں کی شناخت اہلِ خانہ کو اطلاع دینے کے 24 گھنٹے بعد تک ظاہر نہیں کی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ خطے میں اہم جنگی آپریشنز جاری ہیں۔



