امریکا نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت کردی

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)امریکی سفارتخانےنے سعودی عرب میں موجود امریکیوں کو سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت کردی۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں موجود امریکی کمرشل فلائٹس کے ذریعہ ملک چھوڑدیں، سعودی فضائی حدود میں میزائل اور ڈرون خطرات بڑھ رہے ہیں۔
سفارتخانے کے مطابق ریاض، جدہ اور دمام کے ائیرپورٹس فعال ہیں امریکی شہری سعودی عرب کی وارننگ سسٹم کی ہدایات پر عمل کریں۔



