ایران جنگ میں امریکا کو بڑا دھچکا،16طیارے تباہ ہونے کا چونکا دینے والا انکشاف

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا کو فضائی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اب تک مجموعی طور پر16امریکی طیارے تباہ ہو چکے ہیں، جن میں10ریپر ڈرون بھی شامل ہیں۔6امریکی جنگی طیاروں کو شدید نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین امریکی جنگی طیارے کویت کی فضاؤں میں تباہ ہوئے، جن کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر فرینڈلی فائر کا نشانہ بنے۔ایک کے سی135ری فیولنگ طیارہ دورانِ پرواز حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں سوار عملے کے تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔مزید یہ کہ پانچ کےسی135طیاروں کو سعودی عرب کے ایک ہوائی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکی ریپر ڈرونز کو بھی نشانہ بنایا، جن میں سے 9 ڈرون تباہ کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے،ایک ڈرون کو اردن میں بیلسٹک میزائل سے مار گرایا گیا۔اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی، تاہم ماہرین کے مطابق جنگی حالات میں اس نوعیت کے دعوؤں کی آزادانہ تصدیق ضروری ہوتی ہے۔




