ایران پر امریکی حملے کی تیاری مکمل،24گھنٹے اہم،2یورپی اہلکاروں نے خبر لیک کردی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)ایران پر امریکی حملے کی تیاری مکمل،24گھنٹے اہم،2یورپی اہلکاروں نے خبر لیک کردی۔خبرایجنسی نے دو یورپی اہلکاروں کے حوالے سے لکھاکہ امریکا کی ایران میں ممکنہ کارروائی قریب ہے، امریکا آئندہ 24 گھنٹوں میں ایران میں فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔ایران نے خطے میں امریکی اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ امریکا جس ملک سے ہم پر حملہ کرے گا وہاں امریکی اڈے ہمارا ہدف ہونگے۔ ایران کی جانب سے ترکیہ، قطر اور متحدہ عرب امارات کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ امریکا کو حملے سے باز رکھیں۔ان کی سرزمین ایران کیخلاف استعمال ہوئی تو وہان موجودامریکی اڈے ایران کے ہدف ہونگے۔ایرانی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈر جنرل مجید موسوی کا کہنا ہے ایران کے میزائلوں کا ذخیرہ گزشتہ سال سے زیادہ ہے۔ کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔صورتحال کے پیش نظر امریکا نے قطر میں قائم امریکی ایئربیس سے غیر ضروری عملے کوآج شام تک بیس سے نکلنے کا حکم دے دیا۔ العدید بیس میں10ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button