خطرے کی گھنٹی!امریکی بحری بیڑامشرق وسطیٰ پہنچ گیا

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)امریکی جنگی بحری بیڑایو ایس ایس ٹریپولی 3500 سیلرز اور میرینز کو لے کر مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا ہے۔امریکی سینٹکام کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بحری بیڑے کے ہمراہ ایک ٹرانسپورٹ اور سڑائیک فائٹر ہوائی جہاز بھی ہے۔اس سے قبل واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا تھا کہ پینٹاگون ایران میں کئی ہفتوں کے زمینی آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ٹرمپ اس کی منظوری دیں گے یا نہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ منصوبے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اس طرح کی زمینی کارروائیاں مکمل حملہ نہیں ہوں گی،بلکہ سپیشل آپریشنز فورسزاور روایتی پیادہ فورس کے ذریعے چھاپہ مار کارروائیاں کی جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق خلیج کی طرف جانے والے امریکی بحری جہازوں پر 4 ہزار سے زیادہ امریکی میرینز موجود ہیں جبکہ 82 ویں ایئر بورن کے پیرا ٹروپرز سٹینڈ بائی پر ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button