سجاول:قدیمی درگاہ شیخ سلامت المعروف مغربہین کے845ویں عرس کی تقریبات

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)سجاول کے علاقے جاتی میں قدیمی درگاہ شیخ سلامت المعروف مغربہین کے845ویں عرس کی تقریبات عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں۔عرس پر مزار کو دودھ اور پانی سے غسل دینے کی قدیمی اور روحانی رسم ادا کی گئی، جس میں گادی نشین طفیل احمد قریشی نے خصوصی نگرانی کی۔
اس موقع پر سینکڑوں عقیدت مندوں اور مریدوں نے شرکت کی اور درگاہ پر حاضری دے کر دعائیں مانگیں۔زائرین کا کہنا ہے کہ یہ درگاہ دنیا کے منفرد اور قدیمی روحانی مراکز میں شمار ہوتی ہے، جہاں ہر سال بڑی تعداد میں لوگ روحانی سکون حاصل کرنے آتے ہیں۔عرس کی تقریبات میں سیکیورٹی اور دیگر انتظامات بھی مکمل کیے گئے ہیں تاکہ زائرین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔



